23 اپریل 2025 - 13:44
ویڈیو| چین اور روس ایران کے تزویراتی شرکاء ہیں / میں صدرپزشکیان کا پیغام لے کر آیا ہوں / امریکہ کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں، عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ چین کے دورے پر ہیں؛ چینی وزارت خارجہ کے اہلکاروں اور ایرانی سفیر نے بیجنگ کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران سید عباس عراقچی نے بیجنگ پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: چین اور روس ہمارے اسٹراٹیجک پارٹنرز اور سخت دنوں کے غمخوار ہیں اور ان ممالک کے درمیان گاہے بگاہے وفود کے دورے اور مسلسل مشاورتیں معمول کا حصہ ہیں۔ میں چین اور روس کے دوروں میں صدر پزشکیان کے ہم منصبوں کے لئے ان کا پیغام لے کر آیا۔

انھوں نے کہا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں جاری ہیں اور ان کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا فی الحال قبل از وقت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha